اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، انسانی حقوق کے دفاع کی کمیٹی نے ایک بار پھر سعودی عرب میں پھانسیوں کا سلسلہ روکنے اور ملک کی جیلوں میں قید تمام سیاسی و مذہبی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کمیٹی نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے احترام اور انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ سعودی عدالتی نظام میں ان بنیادی اصولوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
کمیٹی نے قطیف سے تعلق رکھنے والے متعدد شہریوں کے مقدمات پر بھی تشویش کا اظہار کیا جنہیں سزائے موت سنائے جانے یا اس پر عمل درآمد کا خطرہ ہے۔ ان میں حسین المرہون، رضا الشایب، سالم ابوعبداللہ اور محمد آل زاہر شامل ہیں۔
کمیٹی کے مطابق ان افراد کو دی گئی سزائیں انتقامی کارروائیوں اور غیر منصفانہ مقدمات کا نتیجہ ہیں، جن میں منصفانہ عدالتی کارروائی کے بنیادی تقاضوں کو بھی نظرانداز کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ